پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے زیرِ اہتمام راولپنڈی ڈویژن کی میٹنگ قائد میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت ہوئی۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللّٰہ خاں، مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، راجہ فاروق حیدر، جمال شاہ کاکڑ، اویس خان لغاری، حنیف عباسی، عطاءاللّٰہ تارڑ، طاہرہ اورنگزیب، ‏عظمیٰ بخاری، رانا ابرار، ذیشان رفیق، نزہت صادق ایم این ایز و ایم پی ایز اور پارٹی عہدیدار موجود نے شرکت کی۔

صدر پنجاب رانا ثناءاللّٰہ خاں کا اجلاس سے خطاب۔

‏آج ہمارے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ ہماری کامیابی کا کیسے شکر ادا کریں۔

پہلے پاکستانی عدالتوں سے ہماری بے گناہی کی گواہی مل رہی تھی۔

اب برطانیہ کی عدالت سے بھی ہماری بے گناہی کے فیصلے آگئے ہیں۔

‏این سی اے ایک انٹرنیشنل ایجنسی ہے جس کا پوری دنیا میں ایک معیار ہے۔

پاکستان میں موجود ٹھگوں کا ٹولہ ہمیں اس ایجنسی کے کارنامے بتاتا تھا۔

برطانیہ کی عدالت سے ہمیں بے گناہی کا ثبوت ملنا ہمارے لیے بڑا دن ہے۔‏ہمیں فخر ہے کہ ہم ہمیشہ تاریخ کی درست سائیڈ پر کھڑے ہوتے ہیں۔

ہمارے خلاف بار بار ادارہ جاتی مہم جوئی کی گئی۔

ہمیں فخر ہے کہ ہمارے پاس میاں نوازشریف جیسا لیڈر موجود ہے جن پر قوم بار بار اعتماد کرتی ہے۔

POSTED BY
PMLN Punjab Digital Team

Leave A Comment